کھیل

پاکستانی بچوں کے منفرد کھیل

پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے وہاں کی آب و ہوا، رسم و رواج اور رہن سہن کے اطوار سے مطابقت رکھنے والے بہت سے کھیل کھیلتے ہیں۔ ان بچوں کے مقامی کھیلوں میں چند ایک کھیل ایسے بھی ہیں جو اپنی مقبولیت کے باعث پورے ملک میں یکساں قبولِ عام حاصل کرچکے ہیں۔