طنز و مزاح نقطۂ نظر

یہ جو محبت ہے!

بچپن سے ہی شوق تھا ایک دھانسو قسم کا عشق لڑانے کا۔۔۔ ویسےیہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ عشق اگر ذوق و شوق اور ارادے سے کیا جائے تو عشق لڑانا کہلائے اور اگر بے وقوفوں کی طرح پہلی نظر میں ہی دل کسی کی زلفوں کا اسیرہو گیا تو اسے نرم روپہلے جذبوں […]

طنز و مزاح نقطۂ نظر

آخر یہ کس کی سازش ہے!

پاکستان میں ہمارے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا من  پسند فقرہ ہے "یہ سب سازش ہے” "آخر یہ کس کی سازش ہے ؟” "یہ سازشی ٹولے کا کام ہے” ہمارے معاشرے کا رویہ بھی کچھ ایسا ہوگیا ہے کہ ہمیں ہر چیز سے سازش کی بو آنے لگتی ہے۔ ملک کے حالات ابتر ہو گئے […]

طنز و مزاح

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

ہمارے ساتھ کل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ ہماری جو شامت آئی تو ہم نے مرزا سے کہہ دیا کہ نئےسال کی شروعات سچ بول کر کریں گے۔ مرزا کہنے لگے بھئی! میرا تو کچھ نہیں بگڑے گا مگر تم اپنے بارے میں سوچ لو۔ یہ جو تم ہومیوپیتھک کی میٹھی میٹھی گولیاں کھانے کے […]

طنز و مزاح نقطۂ نظر

چائے چاہیے!

ہم نے چائے کی بے حرمتی دیکھی ہے۔ چائے میں پاپے کو ڈبو کر نوش کرتے ہوئے دیکھا ہے، جیسے چائے نہ ہو نہاری ہو۔ پھر بعضے تو چائے کو طشتری میں ڈال کر ایسے سڑک سڑک کر پیتے ہیں جیسے شدید نزلے میں ناک سے آوازیں نکل رہی ہوں۔ دل چاہتا ہے ان سے کہیں کہ چائے کا احترام کرو۔ یہ تمام مشروبات کی مرشد ہے۔

طنز و مزاح نقطۂ نظر

محبِ محترم المعروف گَشت والی سرکار – ایک نامکمل خاکہ

چہرہ بھرا بھرا، نقش متناسب، ہنستی بولتی سرمہ بھری آنکھوں میں شرارت کی چمک، سفید گھنی داڑھی میں خال خال لہریے دار سیاہی، فربہ جسم مائل بہ مزید فربہی، چال میں وقار، ڈھال میں عہدے کا خمار، پیٹ میں ڈکار۔ زرد چارخانے کا رومال،  کندھے پر ڈال لیں تو یوں لگے ابھی ابھی تہتر  کے […]

طنز و مزاح لائف اسٹائل نقطۂ نظر

جِم، کوفی،آنے اور میں

” یاد رکھیے! ورزش اس وقت تک بے کار ہے جب تک کی نہ جائے"۔ یہ جملہ میں نے برسوں پہلے اپنے پسندیدہ میگزین ‘دھنک’ میں پڑھا تھا۔ یہ مجھے وقتاّ فوقتاّ ستاتا رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ انسانی جسم حرکت کے لیے بنا ہے۔ بیٹھ گئے تو گئے کام سے ۔ حرکت میں ویسے […]

حالاتِ حاضرہ سیاست طنز و مزاح نقطۂ نظر

آئینے کے سامنے

[White House Oval office] ” مسٹر پریزیڈنٹ آپ چار جولائی یعنی امریکہ کی آزادی کے دن پر تقریر کریں گے۔ اس کی تیاری کر لیجیے۔” ” اوہ یس۔۔یس۔۔۔یس۔۔۔اچھا یاد دلایا۔ بس ابھی” ” آپ کی تقریر لکھی جا چکی ہے۔ بس آپ پریکٹس کر لیجیے۔” ” ہمم۔۔۔ نو۔۔ نو۔۔نو۔۔ میں اس دن پر کسی اور […]

طنز و مزاح

بہت آگ چلموں کی سلگانے والے ۔۔۔ مشتاق یوسفی

(زرگشت سے اقتباس) لطیفی صاحب کے حلقۂ معتوبین میں ہم نہایت ممتاز مقام رکھتے تھے۔ دو مہینے پہلے وہ ہمارے رزق کا دروازہ بند کرنے کی دھمکی دے چکے تھے اور ہم بھی اتنے عاجز آ چکے تھے کہ صبح کا سلام تک بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی اور چیز بند کرنا […]

طنز و مزاح

موسمِ امتحانات

بچپن سے پڑھا، سال میں چار موسم ہوتے ہیں، سردی، گرمی، خزاں اور بہار۔ پھر زرا بڑے ہوئے تو پتا چلا کہ ایک موسم برسات بھی ہے؛ مزید بڑے ہونے پر، دل کا موسم ، پیار کا موسم ،غم کا موسم ، اداسی کا موسم، نیز حلوے کا موسم، حلیم کا موسم، بریانی کا موسم […]