طنز و مزاح نقطۂ نظر

آخر یہ کس کی سازش ہے!

پاکستان میں ہمارے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا من  پسند فقرہ ہے "یہ سب سازش ہے” "آخر یہ کس کی سازش ہے ؟” "یہ سازشی ٹولے کا کام ہے” ہمارے معاشرے کا رویہ بھی کچھ ایسا ہوگیا ہے کہ ہمیں ہر چیز سے سازش کی بو آنے لگتی ہے۔ ملک کے حالات ابتر ہو گئے […]

نقطۂ نظر

عوام اور اشرافيہ کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج

ہماری بدقسمتی ہے کہ آزادی حاصل کیے  سات دہائیاں گزرنے کے باوجود ہم ذات پات اور اونچ نیچ کے خود ساختہ  خول سے باہر نہیں نکل سکے۔  تعلیم، صحت یا کوئی  بھی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں ہر جگہ امیر غریب اور چھوٹےبڑے کے درمیان واضح فصیل دکھائی  دیتی ہے۔  صاحب حیثیت طبقہ علاج اور […]

لائف اسٹائل مذہب

انفاق فی سبیل اللہ

انفاق قرآن مجید کی اہم ترین اصطلاح ہے۔ جو صداقت، خیرات، زکوٰة اور صدقہ فطر ان تمام چیزوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ "نفق” اس سرنگ کو کہتے ہیں جس کے دو راستے ہوں۔ اسی سے انفاق کا لفظ نکلا ہےکہ مال ایک طرف سے حاصل کر کے دوسری طرف خرچ کر دیا جائے۔ اللہ […]

طنز و مزاح

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

ہمارے ساتھ کل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ ہماری جو شامت آئی تو ہم نے مرزا سے کہہ دیا کہ نئےسال کی شروعات سچ بول کر کریں گے۔ مرزا کہنے لگے بھئی! میرا تو کچھ نہیں بگڑے گا مگر تم اپنے بارے میں سوچ لو۔ یہ جو تم ہومیوپیتھک کی میٹھی میٹھی گولیاں کھانے کے […]

نقطۂ نظر

ہو جس سے اختلاف اسے مار ڈالیے!

سرپٹ دوڑتے ہوئے اُس نے ایک دفعہ پھر سے مُڑ کر دیکھا جیسے پوچھ رہا ہو میرا قصور کیا ہے؟ اس کی ملتجی نظریں بار بار سوال کر رہی تھیں، ایک دفعہ میرا قصور تو بتا دو؟ اس کا سانس پھولتا جا رہا تھا، ٹانگیں پسینے سے شرابور اور بھاری ہوتی جارہی تھیں قریب تھا […]

نقطۂ نظر

سانحہ ساہیوال،بچوں سے زیادتی اور ہمارا ناقص نظام

زینب اور اس جیسے بے شمار بجوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نیز حالیہ دل دہلا دینے والے سانحۂ ساہیوال نے ہر کسی کو رنج اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔  پوری قوم غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ان غیر انسانی اور درندگی سے بھرپور واقعات نے ہماری انسانی واخلاقی قدروں […]

سماج نقطۂ نظر

خط، ایک بُھولی کہانی

آج مرزا پر قنوطیت کا دورہ پڑا ہوا تھا۔ آتی جاتی ہر سانس پر ٹھنڈی آہیں بھر رہے تھے۔ غور کیا تو آنکھوں کے کنارے ایک شبنمی قطرہ بھی اٹکا ہوا تھا۔ ہم نے ڈرتے ڈرتے ان کو چھیڑ ہی دیا۔ کہنے لگے بھئی!کل میرا گزر پوسٹ آفس کے سامنے سے ہوا۔ پہلے تو میں […]

سماج نقطۂ نظر

خون ریزی و بربریت

دنیا کے ترقی یافتہ مہذب کہلائے جانے والے ممالک میں بھی انسانی جان و آبرو کی ارزانی کا یہی عالم ہے۔ ظلم و جبر کی یہ کہانیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری و ساری ہیں اور راقم کے دل و دماغ پر صرف یہی سوچ حاوی رہتی ہے کہ کیا جنھیں انسان کہا جارہا ہے وہ واقعی انسان ہیں؟

طنز و مزاح نقطۂ نظر

چائے چاہیے!

ہم نے چائے کی بے حرمتی دیکھی ہے۔ چائے میں پاپے کو ڈبو کر نوش کرتے ہوئے دیکھا ہے، جیسے چائے نہ ہو نہاری ہو۔ پھر بعضے تو چائے کو طشتری میں ڈال کر ایسے سڑک سڑک کر پیتے ہیں جیسے شدید نزلے میں ناک سے آوازیں نکل رہی ہوں۔ دل چاہتا ہے ان سے کہیں کہ چائے کا احترام کرو۔ یہ تمام مشروبات کی مرشد ہے۔

نقطۂ نظر

عوام کے بنیادی مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی

ایک عجب سی افراتفری کا عالم ہے جہاں ہر کسی کو صرف اپنا مفاد عزیزہے، پھر چاہے دوسرا جائے بھاڑ میں ۔ کوچۂ سیاست کی طرف نظر دوڑائیں تو واضح دکھائی دیتا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کسی کی توجہ نہیں بلکہ ہر کوئی اقتدار اور اختیارات حاصل کرنے کے چکر میں […]