انتخابات 2018

انتخابات 2018ء کے تناظر میں اہم حفاظتی اقدامات

پاکستان میں 25 جولائی 2018ء کو  عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران اور ان کے بعد سلامتی اور تحفظ نیز امن و امان کے حوالے سے  بعض اوقات غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہونا ممکن ہے۔  اپنے قارئین اور عوام کی آگاہی کے لیے کچھ حفاظتی تدابیر آپ کی توجہ کے لیے پیش کر رہے ہیں تاکہ  اپنے پاکستانی عوام اور ان کے گھرانوں کے حوالے سے خطرات کے امکان کو کم کیا جاسکے:

  • سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہیں اور ٹی وی نیز دوسرے ذرائع ابلاغ پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کہیں بھی کوئی مسئلہ ہو تو آپ اور آپ کا گھرانا نہ صرف خطرے کے مقام سے دور ہو بلکہ محفوظ  بھی رہے۔
  • تمام ضروری غذائی اجزا ، ادویات، مشروبات (پانی)، ایندھن / فیولز، موم بتیاں، موبائل /وائی فائی کارڈز اور دیگر ضروری اشیا کی مناسب مقدار اپنے گھر میں رکھیں۔   جب تک آپ خریداری کے لیے  دکان پر جاسکتے ہوں  اس وقت تک ان محفوظ اشیا کو استعمال نہ کریں ۔
  • گھر میں نقد رقم کی مناسب مقدار موجود رکھیں تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں آپ کو اے ٹی ایمز وغیرہ کا رخ نہ کرنا پڑے۔
  • ابتدائی طبی امداد کا سامان آپ کے گھر کی لازمی اشیا میں سے ہے۔ اسے ہمیشہ تیار حالت میں رکھیں، بالخصوص دل اور بلڈ پریشر کی دوائیں ضرور موجود ہوں۔
  • ہنگامی اطلاع کے نمبر نیز ضروری رابطہ نمبر اور اہل خانہ کے  موبائل نمبرز وغیرہ اپنی پہنچ میں رکھیں۔
  • کسی فرقے، جماعت، کمیونٹی، مکتبہ فکر یا کسی جماعت کے قائدین کے حوالے سے منفی تبصرے کرنے سے گریز کیجیے۔
  • انتخابات سے پہلے کی کسی سرگرمی یا تقریب، انتخابی نتائج، احتجاج، الیکشن کے بعد تشدد کے واقعات کے حوالے سے آپ خود اور اہل خانہ ذرائع ابلاغ  کے ذریعے باخبر رہیں۔
  • اپنی حفاظت کے پیشِ نظر پُرہجوم مقامات، موبائل ریلیوں، جلوسوں یا مظاہروں کی جانب جانے والے راستوں سے گریز کیجیے۔
  • عوامی مقامات پر نقل و حرکت صرف انتہائی ضروری نوعیت کی صورت میں ہو۔
  • کسی سیاسی سرگرمی، انتخابی عمل، سیاسی جماعتوں، مذہبی گروپوں، امیدواروں اور حساس مسائل/ موضوع پر تبصرے کرنے سے گریز کیجیے۔
  • انتخابی عمل کے دنوں میں ، پولنگ اسٹیشن،  یا سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے نزدیک  کوئی تقریب یا گھریلو/ خاندانی اجتماع نہ رکھیں۔
  • ہر پاکستانی شہری کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے امیدوار کا انتخاب کرے۔ لیکن ہم آپ کو یہ ہی مشورہ دیں گے کہ ووٹ دینے صبح جلدی پہنچ جائیں یا پھر شام میں جائیں دن کے اوقات میں جب پولنگ اسٹیشن پر بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے ، اس موقع پر نہ جائیں تو  بہتر ہوگا۔
  • انتہائی شدید موسمی حالات، جیسے طوفانی ہواؤں، بارش، یا سیلاب وغیرہ کے حوالے سے بھی محتاط رہیں۔ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں!
  • کچھ ہنگامی نمبرز حسبِ ذیل ہیں:

پولیس کے نمبرز:

پولیس ہیلپ لائن

021-15

میٹھا در پولیس اسٹیشن

021 – 99217141/42

رینجرز ہیلپ لائن

021 – 1101

سی پی ایل سی نمبرز

021 – 111 222 345, 136

اسپتالوں کے نمبرز

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر

021 – 99201300-3

عباسی شہید اسپتال

021 – 99260400-1

لیاقت نیشنل اسپتال

021 – 111-456-456

سول اسپتال

021 – 39215740, 39215745

ڈاکٹر ضیا الدین اسپتال

021 – 36648237-9

ایمبولینس سروس

امن ایمبولینس سروس/ فاؤنڈیشن

021 – 111-11-2626 / 35823685-7

ایدھی ایمبولینس

021 – 115

چھیپا ایمبولینس

021 – 111-111-134

ہلالِ احمر/ ریڈ کریسنٹ

021 – 35836275 / 35830376

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ

021 – 34852055-60

آگ بجھانے کی خدمات

آگ بجھانے کے دفتر کی ہیلپ لائن

021 – 16

حمیرا اشرف
لغت نویس، ترجمہ نگار اور بلاگر حمیرا اشرف اپنے ماحول میں مثبت رویوں کی خواہاں ہیں۔ بلا تفریق رنگ، نسل، زبان و جنس صرف محبت پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل صرف محبت میں ہی مضمر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے